• image01

    وفی انفسکم افلا تبصرون (51:21)

    اورمیں خود تمہارے نفوس میں ہوں
    تو کیا تم دیکھتے نہیں؟

  • image02

    ففروا الی اللہ (51:50)

    دوڈو اللہ کی طرف

  • image03

    الفقرو فخری والفقر و منی - الحدیث

    فقر میرا فخر ہے
    اور فقر مجھ سے ہے

ماہانہ ہفتہ وار درس

دینِ ابراھیمی اپنی ابتدا ھی سے منطق و استدلال پر یقین رکھتا ھے جس کی واضح مثال حضرت ابراھیم علیہ السلام کا سورج ، چاند اور ستاروں کی عبادت سے انکار کا استدلال ھے جسے کوئی بھی رد نہ کر سکا اور نبیٔ آخر الزمان حضرت محمد الرسول اللہ ﷺ پر مکمل ھونے والے اس دین مبین اسلام کی پہلی فتح [فتحِ حبشہ] تھی جو بغیر کسی جانی نقصان کے فقط منطق و استدلال سے اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ نے عطأ کی ۔ انبیا علیھم السلام کی اس سنت و حکمت کے مطابق اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین مکالمہ اور دلیل پر یقین رکھتی ھیں اور اس امر کو لازم گردانتی ھیں کہ معاشرے میں عامۃ الناس کے اصلاحِ احوال کے لئے لوگوں کے لب و لہجہ میں انہیں مسلسل سمجھانے کی ضرورت ھے جس کے لئے دنیا بھر میں جھاں جھاں اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے دفاتر موجود ھیں وھاں بطورِ خاص ھفتہ وار اور ماھانہ بنیادوں پر درس کا اھتمام کیا جاتا ھے جھاں کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرتے ھیں ۔