• image01

    وفی انفسکم افلا تبصرون (51:21)

    اورمیں خود تمہارے نفوس میں ہوں
    تو کیا تم دیکھتے نہیں؟

  • image02

    ففروا الی اللہ (51:50)

    دوڈو اللہ کی طرف

  • image03

    الفقرو فخری والفقر و منی - الحدیث

    فقر میرا فخر ہے
    اور فقر مجھ سے ہے

جانشین سلطان الفقر حضرت سلطان محمد علی سرپرست اعلی اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین

آپ نے ابتدائی تعلیم دربارِ عالیہ حضرت سُلطان باھُو پہ ہی حاصل کی جس کے بعد آپ اپنے مرشد و والد حضرت سُلطان محمد اصغر علی صاحب کے ساتھ روحانی و تحریکی تربیّت میں رہے ۔

 

سُلطان الفقر حضرت سُلطان محمد اصغر علیؒ نے اپنے وصال (23 دسمبر 2003 ء) سے 8 ماہ 13 دن قبل (21 اپریل 2003 ء) اپنے بڑے فرزند (جانشین سلطان الفقر) حضرت سُلطان محمد علی صاحب کو دربارِ عالیہ حضرت سُلطان باھُو پہ بیعت فرما کر دستارِ فقر عطأ کی اور اپنے تمام نظام کا سربراہ اور جماعت و تنظیم اور اُن کے تمام شُعبہ جات کا سرپرستِ اعلیٰ مقرر کیا۔ حضرت سُلطان محمد اصغر علی صاحب کے وصال کے بعد آپ نے تحریک کو اُنہی بُنیادوں پہ آگے بڑھایا اور اُس کی تنظیم سازی میں مزید تحرّک اور بہتر ی لائی۔ حضور سُلطان الفقر ششّم کے فرامین کے مُطابق مُلک گیر سطح پہ اِستحکامِ پاکستان و اتّحادِ اُمّتِ مُسلمہ کے اجتماعی شعور کو اُجاگر اور بُلند کرنے کے لئے سیمینارز اور کانفرنسز کے سلسلے کو مزید وُسعت اور تیزی دی ہے جس سے خاطر خواہ مثبت کامیابی ملی ہے (یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے)۔

 

آپ نے مزید شُعبہ جات کا آغاز اور پہلے سے موجود شعبہ جات کو متحرّک کیا ہے ۔

 

آپ مُلکی و مِلّی حالات پہ گہری نظر رکھتے ہیں اور اِن پہ اِنتہائی بصیرت افروز تبصرہ و تجزیہ بھی فرماتے ہیں ۔ فنِّ تعمیر میں بھی آپ دلچسپی رکھتے ہیں شہبازِ عارفاں حضرت سُلطان محمد عبد العزیز (رح) کی خانقاہِ عالیہ پہ مسجد کی توسیع اور کمپلیکس کی تعمیرآپ ہی کی زیرِ نگرانی ہو رہی ہے ۔ مشاغل میں نیزہ بازی اور روایتی فنِّ گھوڑا چال میں آپ بڑی قُدرت اور مہارت رکھتے ہیں ۔

 

آپ کی شخصیّت مجموعی طور پہ علامہ محمد اقبال(رح) کے اِس شعر کی بلا شکّ و شُبہ مصداق ہے :

 

نگِہ بُلند، سُخن دِلْنواز ، جاں پُر سوز
یہی ہے رَختِ سفر میرِ کارواں کیلئے