• image01

    وفی انفسکم افلا تبصرون (51:21)

    اورمیں خود تمہارے نفوس میں ہوں
    تو کیا تم دیکھتے نہیں؟

  • image02

    ففروا الی اللہ (51:50)

    دوڈو اللہ کی طرف

  • image03

    الفقرو فخری والفقر و منی - الحدیث

    فقر میرا فخر ہے
    اور فقر مجھ سے ہے

سالانہ سفر

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے بانی حضرت سلطان محمد اصغر علی رحمۃ اللہ علیہ کی ذاتِ گرامی کے سینہ مبارک میں توحید و رسالت اور قرآن و سنت کی دعوت و اشاعت اور اس کے عملی نفاذ کی حرارت و تحریک ھر دم متحرک و روان تھی اس لئے آپ اکثر فرماتے کہ حضور رسالت مآب ﷺ سمیت تمام انبیأ علیھم السلام اور تمام اھل اللہ نے زمین پر چل پھر کر اللہ تعالیٰ کی دعوت کو عام کیا اور مخلوق کے پاس جاکر ان میں تعلق با اللہ کو راسخ کیا صوفیائے کاملین نے بھی یہی فریضہ سر انجام دیا اس نظریہ سے وابستہ ھونے اور اس پر ایمان رکھنے کی بنا پر ھم سب پر بھی یہ لازم ھے کہ ھم جمود و تنزل کی زندگی ترک کر کے جھد و تحرک کی زندگی اپنائیں ۔ بانیٗ اصلاحی جماعت نے دعوتِ معرفت کی مؤثریت کے لئے ملک بھر میں ضلع ، تحصیل اور یونٹ کی سطح پر تحریک کو منظم کیا اور ملک بھر میں دعوتِ توحید کے لئے سفر فرمائے ۔ امن کے اس عالمگیر مشن کو آپ نے پاکستان سے باھر بھی متعارف کروایا ۔

پاکستان میں آپ نے جھاں جھاں ضلعی تنظیمات قائم فرمائیں وھاں اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کی ضلعی تنظیمات کے زیرِ اھتمام عظیم الشان اجتماعات کا اھتمام کیا جاتا ھے ۔ اس عظیم پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے ھر سال سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت سلطان محمد علی (جانشینِ سلطان الفقر ششم ) کی زیرِ سرپرستی ملک گیر سطح پر بالترتیب اضلاع وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ھیں ۔ جن میں مجموعی طور پر لاکھوں افراد شرکت کرتے ھیں ۔